ادھر ہم ہیں ادھر ہوتے ہوئے بھی
ادھر ہم ہیں ادھر ہوتے ہوئے بھی
بیاباں میں ہیں گھر ہوتے ہوئے بھی
یہ دنیا امن کے زیر اثر ہے
بہت کچھ شور و شر ہوتے ہوئے بھی
نظر رکھتے ہیں اس کی ہر ادا پر
بظاہر بے خبر ہوتے ہوئے بھی
مرے ہی گھر میں رہنا چاہتی ہے
محبت دربدر ہوتے ہوئے بھی
ہمارے زخم کیوں اب تک ہرے ہیں
ہمارے چارہ گر ہوتے ہوئے بھی
زمیں کا جائزہ بھی لے رہا ہوں
ستاروں پر نظر ہوتے ہوئے بھی
مروت کے اثر میں ہے یہ دنیا
محبت میں اثر ہوتے ہوئے بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.