ادھر اگا رہا ہوں میں مچل مچل کے پھول
ادھر اگا رہا ہوں میں مچل مچل کے پھول
ادھر وہ توڑ رہا ہے اچھل اچھل کے پھول
پرانا عشق نئے عشق میں تلاشتے ہو
نہیں ملے گی وہ خوشبو تمہیں بدل کے پھول
تمہارے بالوں میں سج کر یہ مرجھا ہی جائیں
بہت ہی خوش ہیں یہ گلدان سے نکل کے پھول
جگہ جگہ پہ ملیں گے یہ توڑنے والے
کھلو کھلو دعا ہے پر کھلو سنبھل کے پھول
میں پھول ہاتھوں میں پکڑے یہ سوچتا ہوں کہ وہ
کرے قبول بھلے پیروں سے کچل کے پھول
کسی بھی رشتے کا دیکھا ہے کس نے مستقبل
بنیں گے دل کے لیے کانٹے آگے چل کے پھول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.