اجازت جو ہوتی تو اک بار روتا
اجازت جو ہوتی تو اک بار روتا
میں دو تین گھنٹے لگاتار روتا
یہ مذہب نہ ہوتے اگر بیچنے کو
دکانیں بھی روتی یہ بازار روتا
میں گھر آ گیا ہوں سڑک رو رہی ہے
اگر میں نہ آتا تو گھر بار روتا
یہ کہہ کر کہ رونا ہے کمزور کا کام
میں منہ کو چھپا کر میرے یار روتا
کوئی مجھ سے کہتا کہ جی بھر کے رو لے
تو تیری قسم ہے میں ہر بار روتا
نہ ہوتا کوئی ہم سا دربان تو پھر
وہاں تخت روتے وہ دربار روتا
بھگا تو وہ دیتا قبیلے سے مجھ کو
مگر پھر قبیلے کا سردار روتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.