اک آرزو نظر سے جھلکتی ضرور ہے
اک آرزو نظر سے جھلکتی ضرور ہے
صاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم
MORE BYصاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم
اک آرزو نظر سے جھلکتی ضرور ہے
دل کے قریب برق چمکتی ضرور ہے
محتاط چشم شوق رہے لاکھ بزم میں
موج شراب جام چھلکتی ضرور ہے
ہنگامۂ سکوت میں ہے ربط سوز غم
راتوں میں دن کی آگ دہکتی ضرور ہے
زعم شعور کیف انا لطف آگہی
اس بے خودی میں فکر بہکتی ضرور ہے
چلتی ہے جب بھی دل میں ہوا تجربات کی
شاخ گل شعور مہکتی ضرور ہے
سپنوں کے اس کھنڈر میں شب غم کے ساز پر
پرچھائیں سی کسی کی تھرکتی ضرور ہے
سوز جفا تو مانگے ہے شبنم نگاہ کی
ورنہ یہ دھیمی آنچ بھڑکتی ضرور ہے
سنولا نہ جائے چاند تصور کی رات کا
پچھلے کی چاندنی بھی چٹکتی ضرور ہے
چھپتی ہے کب چھپانے سے کوئی کسک کلیمؔ
رنگ غزل سے تیرے جھلکتی ضرور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.