اک ابر سا خیال کا چھایا کہ کیا ہوا
اک ابر سا خیال کا چھایا کہ کیا ہوا
قطرہ کسی کی یاد کا ٹپکا کہ کیا ہوا
یوں سوکھے سوکھے پات پہ اس نے رکھے قدم
جوں میں نے اپنا شعر سنایا کہ کیا ہوا
کیوں آج دست بستہ جنوں دے رہا حساب
دیکھو خرد نے حشر اٹھایا کہ کیا ہوا
تھی کائنات حزن میں ہلکی سی روشنی
وہ آخری ستارہ بھی ٹوٹا کہ کیا ہوا
آنسو بھی ایک آہ سے نکلے وہ مسکرائے
کیا کیا ہوا نہ اس نے جو پوچھا کہ کیا ہوا
اک خواب خوش خرام تصور کے دشت میں
اسرارؔ تجھ کو ڈھونڈنے نکلا کہ کیا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.