اک ایسا نقش ہوں خود اپنے دھیان میں بھی نہیں
اک ایسا نقش ہوں خود اپنے دھیان میں بھی نہیں
کہ میرا ذکر مری داستان میں بھی نہیں
لکھا ہوا ہے کہ میری تلاش لا حاصل
چھپا ہوا میں بدن کی چٹان میں بھی نہیں
بندھا ہوا ہوں اسی سے میں خاک ہونے تک
وہ ایک لفظ جو وہم و گمان میں بھی نہیں
پروں کو جھاڑ کے بیٹھا ہوں چھپ کے پتوں میں
میں وہ پرند جو پہلی اڑان میں بھی نہیں
برہنہ گو ہوں غلط گو نہیں ہوں میں پاشیؔ
ادیب مجھ سا تو اہل زبان میں بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.