اک بدن اک سفر اک گماں اور میں
آسماں دور تک بے نشاں اور میں
اڑ گئے رنگ سب اس کی تصویر کے
ایک بے چہرگی ہے عیاں اور میں
ہم سفر ہم ابد سے ازل تک رہے
اک سلگتا ہوا دل دھواں اور میں
سلسلہ درد کا ٹوٹتا ہی نہیں
شب سے دن دن سے شب بے کراں اور میں
ایک شے روشنی ایک شے تیرگی
وسعت خامشی درمیاں اور میں
خاک بیتے دنوں کی سنبھالے ہوئے
ہیں غم لا مکاں رائیگاں اور میں
گردش وقت میراؔ تعاقب میں ہے
رفتہ رفتہ ہے نفس گراں اور میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.