اک بڑی جنگ لڑ رہا ہوں
اک بڑی جنگ لڑ رہا ہوں میں
ہنس کے تجھ سے بچھڑ رہا ہوں میں
جیسے تم نے تو کچھ کیا ہی نہیں
سارے فتنے کی جڑ رہا ہوں میں
ایک تیرے لیے رفیق دل
اک جہاں سے جھگڑ رہا ہوں میں
زندگانی مری سنور جاتی
گر سمجھتا، بگڑ رہا ہوں میں
کس کی خاطر غزل کی چادر پر
گوہر فکر جڑ رہا ہوں میں
کوئی چشمہ کبھی تو پھوٹے گا
اپنی ایڑی رگڑ رہا ہوں میں
آپ اپنا حریف ہوں راغبؔ
آپ اپنے سے لڑ رہا ہوں میں
- کتاب : Lafoz Men Ehsas (Pg. 39)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.