اک بجھے دل سے جہاں میں روشنی کرتے رہے
اک بجھے دل سے جہاں میں روشنی کرتے رہے
زندگی بھر زندگی کو زندگی کرتے رہے
تھی کہاں ہمت کسی میں کر دے ہم کو غم زدہ
یہ کرم تو زندگی بھر آپ ہی کرتے رہے
لوٹ کر سویا ہوا تھا جو ہمارا سارا گھر
ہم اسی کے گھر کے باہر چوکسی کرتے رہے
مجھ کو دکھ دینے کا ذمہ تھا مرے اپنوں کا پر
وقت پڑنے پر یہ خدمت غیر بھی کرتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.