اک چاند سا رہتا ہے جو چہرہ مرے آگے
اک چاند سا رہتا ہے جو چہرہ مرے آگے
سایہ مرے پیچھے ہے اجالا مرے آگے
تعریف کے الفاظ نہ مل پائیں لغت میں
کاغذ یوں ہی رکھا ہے یہ کورا مرے آگے
تصویر تری بنتی یہ ممکن ہی نہیں تھا
ہر ایک برش آپ ہی ٹوٹا مرے آگے
پوجا ہے شب و روز ترے حسن کا پیکر
سادھو کئی جپتے رہے مالا مرے آگے
پھولوں کی یہ بارش ہے شگن نیک شب وصل
زربفت کا اترا ہے یہ جوڑا مرے آگے
ہر موت پہ لگتا ہے یہ ہم کو کہ سر عشق
اک دار و رسن اور ہے تختہ مرے آگے
کیا دیدہ دلیری رہی ہاتھوں میں مہارت
دولت مری ملت کی صفایا مرے آگے
ہے بحر وہی قافیہ غالبؔ کی ردیف اور
صفوتؔ ترے اشعار ہیں کاسہ مرے آگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.