اک دیے کو بھی ستارا نہیں کرنے والے
اک دیے کو بھی ستارا نہیں کرنے والے
وہ مری بات گوارہ نہیں کرنے والے
خوب آتی ہے میاں ان کو تو دنیا داری
نئے دیوانے خسارا نہیں کرنے والے
خاک کر دیں گے صنم جسم کو اپنے لیکن
کسی صورت بھی تمہارا نہیں کرنے والے
کل پرندوں نے بھی صیاد سے یہ کہہ ڈالا
صرف پانی پہ گزارا نہیں کرنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.