اک اعتدال ازل تا ابد ضروری ہے
اک اعتدال ازل تا ابد ضروری ہے
ہر ایک شے میں توازن اشد ضروری ہے
اگر بگاڑ نہ آئے بتاؤگے کیوں کر
ہر اک قبول سے پہلے تو رد ضروری ہے
وہ ظلم و جور ہو یا صبر و ضبط جو بھی ہو
میاں سبھی کے لئے ایک حد ضروری ہے
گزارشات پہ بھی جب نوازشات نہ ہوں
مطالبات میں تب شد و مد ضروری ہے
وہ سب کہ جس کی ضرورت کبھی نہ سمجھی گئی
ہمارے دور میں وہ صد بصد ضروری ہے
سبھی کے ساتھ مناسب نہیں ہے ایک سی بات
عزیزو تفرقۂ نیک و بد ضروری ہے
جو چاہتے ہو کہ فن پر ہو دسترس راہیؔ
نگاہ نقد و شعور و خرد ضروری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.