اک فصل درد آٹھ پہر چن رہا ہوں میں
اک فصل درد آٹھ پہر چن رہا ہوں میں
جو کٹ رہے ہیں راہ میں سر چن رہا ہوں میں
پرواز کے بغیر تو جینا محال ہے
صیاد نے جو کاٹے ہیں پر چن رہا ہوں میں
ساتھی تھے کیسے کیسے مرے جو بچھڑ گئے
پلکوں سے ان کی گرد سفر چن رہا ہوں میں
تائید کے لئے مجھے انجم کی ہے تلاش
اک انجمن کے شمس و قمر چن رہا ہوں میں
کٹ بھی چکا وہ کب کا جو تھا مدعیٔ فن
اب پرزہ ہائے دست ہنر چن رہا ہوں میں
کیا دل خراش کام ہوا ہے مرے سپرد
اک زرد رت کے برگ و ثمر چن رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.