اک غم نصیب کو ترے غم سے مفر نہیں
اک غم نصیب کو ترے غم سے مفر نہیں
فکر جہاں سے مخلصی ہے بھی مگر نہیں
وہ آشنا نگاہ کم آمیز ہی رہی
اس نامراد دل کی دعا میں اثر نہیں
مژگاں حریف کاوش ناخن نہ ہو سکیں
سوزش تو ہے پہ لذت زخم جگر نہیں
رنج گراں کے بوجھ سے تارے بھی تھک گئے
اس ظلمت فراق کی شاید سحر نہیں
پھر بھی نہ جانے قلب و نظر منتظر ہیں کیوں
مدت سے کوئی سایہ لب بام پر نہیں
واماندگیٔ دشت تحیر ہے اور میں
یہ مختصر حیات مگر مختصر نہیں
سینے کی ظلمتوں میں سلگتا ہے سوز عشق
دھندلی سی ایک یاد کہ نزدیک تر نہیں
صحرائے آرزو میں جرس ہے نہ سنگ میل
دریائے خاک و خوں ہے تری رہ گزر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.