اک ہوا سا مرے سینے سے مرا یار گیا
اک ہوا سا مرے سینے سے مرا یار گیا
زندہ کرنے مجھے آیا تھا مگر مار گیا
اب تو یہ جسم بھی جاتا نظر آتا ہے مجھے
عشق اب چھوڑ مری جان کہ میں ہار گیا
اینٹ گارے کا بس ایک ڈھیر بنا بیٹھا ہوں
زیر تعمیر مجھے چھوڑ کے معمار گیا
گھر کو واپس کبھی جاتا نہیں دیکھا گیا وہ
سب نے جس شخص کو دیکھا تھا کہ بازار گیا
راستے میں کہیں نیند آ گئی ہوگی شاید
اس سفر میں تو مرا دیدۂ بے دار گیا
آج اک حسن نے بھیجے تھے سپاہی اپنے
فرحتؔ احساس محبت میں گرفتار گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.