اک حسن کی زینت کے لئے شام و سحر دو
اک حسن کی زینت کے لئے شام و سحر دو
آئینے تمہارے ہیں یہ خورشید و قمر دو
وہ دل میں سمائے مری آنکھوں میں اتر کر
گھر ایک ازل سے ہے مگر راہ گزر دو
منزل ہے مری کعبہ و بت خانہ سے آگے
ہیں نقش قدم یہ بھی سر راہ گزر دو
ہیں یوں تو بہت حسن و محبت کے علاوہ
ہنگامۂ تخلیق میں نغمے ہیں مگر دو
آپس میں نہ ٹھن جائے سلامؔ ان کی جھلک سے
مقصود نظر ایک ہے اور دیدۂ تر دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.