اک جلوۂ ناز پر مٹا ہوں
اک جلوۂ ناز پر مٹا ہوں
میں دیدۂ حیرت آشنا ہوں
یکتائی تری مٹا رہی ہے
گویا کہ میں نقش ماسوا ہوں
جلوے ہیں خودی کے یاں نظر میں
یہ آئنہ میں بھی دیکھتا ہوں
میخانے میں ترک مے کا ہے دھیان
اے شیخ میں رند پارسا ہوں
کیوں مجھ کو مٹا رہی ہے اے یاس
کیا میں کوئی نقش مدعا ہوں
ہستی نے جدا کیا ہے تجھ سے
ہوں نقش قدم کہ رہ گیا ہوں
خورشید نہاں ہے گر ضیا میں
میں جلوۂ یار میں چھپا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.