اک کار گراں ہے کھیل نہیں
اک کار گراں ہے کھیل نہیں
زندگی امتحاں ہے کھیل نہیں
ہر قدم سوچ کر یہاں رکھنا
دشت عمر رواں ہے کھیل نہیں
یہ مٹی ہے نہ مٹ سکے گی کبھی
اردوئے سخت جاں ہے کھیل نہیں
تیرگی شب کی کیوں نہ دم توڑے
زخم دل ضو فشاں ہے کھیل نہیں
کچھ بھی ممکن ہے دیکھیے کیا ہو
لطف چارہ گراں ہے کھیل نہیں
جانے لاوا سلگ اٹھے کس وقت
دل کہ آتش فشاں ہے کھیل نہیں
کون سمجھے گا ان کی بات شفیقؔ
آئنوں کی زباں ہے کھیل نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.