اک کلی کو گلاب ہونا تھا
اک کلی کو گلاب ہونا تھا
میرا خانہ خراب ہونا تھا
اس کو بے چین پا کے دل میں مرے
اک عجب اضطراب ہونا تھا
جس سے یہ دل مرا بہل جاتا
آنکھ میں ایسا خواب ہونا تھا
دل کی آنکھوں سے جس کو میں پڑھتا
تم کو ایسی کتاب ہونا تھا
ہم نے پیچیدہ وہ سوال کیا
آپ کو لا جواب ہونا تھا
جس جگہ پر گناہ ہوتے ہیں
اس جگہ پر عذاب ہونا تھا
میری ہر اک خطا کا اے احمدؔ
اک نہ اک دن حساب ہونا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.