اک خلا اندر اتر جانے دیا
اک خلا اندر اتر جانے دیا
خود کو خالی پن سے بھر جانے دیا
جان مڑ کر دیکھتی تھی بار بار
جسم نے اس کو مگر جانے دیا
کر ہی کیا سکتے تھے ہم سو عمر بھر
رفتہ رفتہ خود کو مر جانے دیا
سر چھپایا اپنا اپنے آپ میں
اور طوفاں کو گزر جانے دیا
ہم نہ رکھ پائے زباں اپنی خموش
سر تو جانا ہی تھا سر جانے دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.