اک خطا بارہا نہیں کرتے
اک خطا بارہا نہیں کرتے
اب کسی سے وفا نہیں کرتے
ہم سے امید کیا وہ رکھتے ہیں
ہم کوئی معجزہ نہیں کرتے
عشق کرتے ہیں آج بھی لیکن
وصل کی اب دعا نہیں کرتے
کیوں وہ ہم کو سنوار دیتا ہے
ہم اجڑنے کو کیا نہیں کرتے
ہم بھی شکوے چھپا کے رکھتے ہیں
وہ بھی ہم سے گلہ نہیں کرتے
یاد رکھنا تم اس زمانے میں
یار ہم سے ملا نہیں کرتے
تم بھی افرنگؔ زخم دے لو ہمیں
ہم کسی کو خفا نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.