اک لمحہ بے خبر نہ رہے تیری راہ سے
اک لمحہ بے خبر نہ رہے تیری راہ سے
دیتے رہے صدائیں تجھے ہم نگاہ سے
موقعہ پرست غم نے کیا دل کو تار تار
اک پل رہا ہوں دور جو تیری پناہ سے
سیدھی سپاٹ راہ پہ چل کر نہ کچھ ملا
پائے ہیں تجربات و ہنر ٹیڑھی راہ سے
منزل کا راہ سخت سے سیدھا ہے رابطہ
غم بھی کہاں ہے دور خوشی کی پناہ سے
گر جھوٹ بھی کہا ہے تو سچ کے بچاؤ میں
ہم نے ثواب یوں بھی کمایا گناہ سے
بجھنے دیا نہ اشکوں سے غم کا دیا کبھی
روشن رکھا ہے عشق کو گرمیٔ آہ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.