اک لمحہ جو فرقت کے سوا اور بھی کچھ تھا
اک لمحہ جو فرقت کے سوا اور بھی کچھ تھا
اک غم جو قیامت کے سوا اور بھی کچھ تھا
اک چہرہ نگاہوں کے لیے فیض رساں تھا
اک خواب زیارت کے سوا اور بھی کچھ تھا
اک نقش تصور کے پرے بھی تھا مجسم
اک وہم حقیقت کے سوا اور بھی کچھ تھا
اک داغ جو رکھتا تھا مرے سینے کو روشن
اک نام جو تہمت کے سوا اور بھی کچھ تھا
اک صوت محض رونق ویرانیٔ دل تھی
اک گل دم وحشت کے سوا اور بھی کچھ تھا
اک یاد خیالوں کے علاوہ بھی تھی موجود
اک زخم اذیت کے سوا اور بھی کچھ تھا
یہ دور قیامت کا جسے ہم نے گزارا
اک عمر کی مہلت کے سوا اور بھی کچھ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.