اک میں ہوں جو ہوتا نہیں دیوانۂ دنیا
اک میں ہوں جو ہوتا نہیں دیوانۂ دنیا
ہے راس ہر اک شخص کو ویرانۂ دنیا
سب عارضی لذات کے دیوانے ہوئے ہیں
اک روز کبھی دیکھیے مے خانہ دنیا
بنیاد میں جس چیز کے ہیں مادی عناصر
آباد بھلا کیسے ہو وہ خانۂ دنیا
درویش ہوں اور دور ہی رہتا ہوں ہمیشہ
سو مجھ کو میسر نہیں کاشانۂ دنیا
دنیاوی خرافات سے نفرت تھی ازل سے
میں سن نہیں پایا کبھی افسانۂ دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.