اک نہ اک دن تو سبھی کو ہی قضا آئے گی
اک نہ اک دن تو سبھی کو ہی قضا آئے گی
آخری وقت میں بس کام دعا آئے گی
ہاتھ گر مجھ سے چھڑانا بھی کبھی چاہے تم
دیکھنا بیچ میں یہ میری وفا آئے گی
عیب تو ڈھونڈ نہ پائے گا میری چاہت میں
ہاتھ تیرے کوئی چھوٹی سی خطا آئے گی
عشق کا روگ اگر لگ ہی گیا ہے اس کو
پھر کہاں اس کے کسی کام دوا آئے گی
جاگتی آنکھوں میں ہے خواب ترے اے ہمدم
آج ان کو بھی کہاں نیند بھلا آئے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.