اک نئے روپ نئے رنگ میں ڈھل جاتا ہے
اک نئے روپ نئے رنگ میں ڈھل جاتا ہے
وقت کے ساتھ ہر انسان بدل جاتا ہے
منزلیں زیر قدم اس کے چلی آتی ہیں
ٹھوکریں کھا کے مسافر جو سنبھل جاتا ہے
سازشیں تیری نہ کر پائیں گی ہم کو برباد
آندھیوں میں بھی چراغ اپنا تو جل جاتا ہے
ہم نکلتے نہیں باہر کبھی خودداری سے
ان کا ہر کام خوشامد سے نکل جاتا ہے
ویسے تو پیش نہیں آتا محبت سے کبھی
جب غرض ہو تو ترا لہجہ بدل جاتا ہے
کیا ضروری ہے بلندی سے ہی پھسلے کوئی
پاؤں پستی میں بھی یاسینؔ پھسل جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.