اک نظر پیار کی ادھر کر دے
اک نظر پیار کی ادھر کر دے
تو مکمل مرا سفر کر دے
روح کی تشنگی مٹانے کو
اپنی چاہت سے تر بہ تر کر دے
میں مسافر بنوں مدینے کا
مجھ پہ رحمت کی اک نظر کر دے
وقت رخصت ہے دید کی خواہش
کوئی جا کر انہیں خبر کر دے
اپنے ہاتھوں سے پھینک دو خنجر
سامنے خم کوئی جو سر کر دے
شاہ کوئی ہو یا گدا کوئی
تو جسے چاہے معتبر کر دے
چاہتا ہے سکون دل جو تقیؔ
خواہشیں اپنی مختصر کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.