اک قدم صحرا کی جانب اک قدم گھر کی طرف
اک قدم صحرا کی جانب اک قدم گھر کی طرف
آنکھ رکتی ہی نہیں ہے ایک منظر کی طرف
تیری آنکھوں پر ہزاروں شعر جس نے کہہ دئے
اک ذرا چشم عنایت اس سخنور کی طرف
بے خیالی میں کہاں تیری گلی میں آ گیا
میں ضروری کام سے نکلا تھا دفتر کی طرف
جانے کتنے دشت و صحرا ہو گئے مجھ سے خفا
میں ذرا سی دیر کیا آیا سمندر کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.