اک سہارے پہ جو سب بیٹھا ہو ہارے جیسے
اک سہارے پہ جو سب بیٹھا ہو ہارے جیسے
یار لگتے ہو بشر تم بھی ہمارے جیسے
نہ کریں گے کوئی شکوہ نہ تقاضا تم سے
ہوتے ہوتے ہوئے لو ہم بھی تمہارے جیسے
تو نے دی ہے یہ مجھے کیسی حسیں بے رنگی
سانجھ کے بال کوئی رات سنوارے جیسے
زندگی کیا ہے نہیں تجھ کو ذرا بھی یہ خبر
زندگی دریا ہے اور سب ہیں کنارے جیسے
فکر ہوتی ہے بھرے دل سے جو دیکھوں تجھ کو
کوئی سوتے ہوئے بچہ کو نہارے جیسے
تو جو ہے ہی نہیں کیوں تجھ کو بناؤں ویسا
منتظر شب کا تکے دن میں ستارے جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.