اک سربسر سراب ہوں وہم و گماں ہوں میں
اک سربسر سراب ہوں وہم و گماں ہوں میں
ہر چند ہوں یہاں پہ یہاں بھی کہاں ہوں میں
دیکھوں تو کچھ نہیں ہوں میں کچھ بھی نہیں ہوں میں
سوچوں تو اپنے آپ میں اک ہفت خواں ہوں میں
میرا حساب کیا ہو مرا کیا ہو احتساب
اپنے حساب سے تو سراسر زیاں ہوں میں
اتنا الٹ پلٹ کے بھلا دیکھتے ہو کیا
کہہ تو رہا ہوں تم سے فقط رائیگاں ہوں میں
یہ کچھ عجب نہیں کہ ہیں سب مجھ سے بد گماں
خود اپنے آپ سے بھی کہاں خوش گماں ہوں میں
کیوں لوگ میرے دام لگاتے جھجکتے ہیں
میرا نہیں خیال کہ اتنا گراں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.