اک شہنشاہ کے اعزاز و لقب سے آگے
عشق رہتا ہے ہر اک نام و نسب سے آگے
کتنا کچھ چھوڑ کے آئے ہیں یہ معلوم کرو
یہ نہ سوچو کہ کھڑے ہو گئے سب سے آگے
میں زمانہ سے ملاقات تو کر لوں لیکن
دل نکلتا ہی نہیں تیری طلب سے آگے
اس قدر تیز نہ تھی آپ کی رفتار مگر
ہو گئے آپ کسی اور سبب سے آگے
یہ دعا کی تھی بھٹکنے سے بچا لے کوئی
ایک آہٹ سی چلا کرتی ہے تب سے آگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.