اک شہر ناسپاس کا نوحہ ہے اور میں
اک شہر ناسپاس کا نوحہ ہے اور میں
اب صبح و شام وسعت صحرا ہے اور میں
امید و انتظار کا وقفہ ہے اور میں
دل ہے وہ نیم باز دریچہ ہے اور میں
پھر نکہت صبا کے تعاقب کا ہے جنوں
پھر دل لگی کا ایک وسیلہ ہے اور میں
تم نے یہ کس مقام پہ چھوڑا ہے میرا ساتھ
کس کس پہ چارہ سازی کا دھوکہ ہے اور میں
حالات پر سکون نہ ماحول سازگار
پروردگار تیرا سہارا ہے اور میں
اللہ ایک وقت میں کس کس کو دوں جواب
وہ ہیں جنون شوق ہے دنیا ہے اور میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.