اک شجر ہے لا فنا جس کی جڑیں ہیں سنگلاخ
اک شجر ہے لا فنا جس کی جڑیں ہیں سنگلاخ
جڑ ہے اوپر اور ہے نیچے کی جانب جس کی شاخ
برگ جس کے دید ہیں محرم ہے جس کا دید داں
ہے صفت جس کا تنا جس سے ہری ہے شاخ شاخ
جس کی شاخوں کے شگوفے حس و محسوسات ہیں
بیخ آویزاں کا ہے دام عمل دامن فراخ
جو شجر ہے لا مکانی غیر متشکل قدیم
قطع کرنا لازمی ہے جس کی بیخ سنگلاخ
تیغ سے تجرید کے لے کام ہو فارغ نشیں
اصل میں ہو وصل ہیں سب فرع غنچہ برگ و شاخ
فرض ہے یہ کر ادائے فرض بے بیم و رجا
دیکھ ساحرؔ سر زمین عشق ہے کیا سنگلاخ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.