اک شخص جو ملا تھا بہت کوششوں کے بعد
اک شخص جو ملا تھا بہت کوششوں کے بعد
اس نے بھی ساتھ چھوڑ دیا قربتوں کے بعد
اس شہر اجنبی میں ملے گا سکون اب
اک مے کدہ دکھا ہے کئی مسجدوں کے بعد
اس میں قدم بھی سوچ سمجھ کر رکھو گے کیا
یہ عشق ہے یہ ہوتا نہیں تجربوں کے بعد
ہم بعد وصل جب بھی گئے میکدے کی سمت
کڑوی لگی شراب تمہارے لبوں کے بعد
اے نامہ بر یہ کہنا کہ اچھا نہیں کیا
اک مختصر جواب دیا سو خطوں کے بعد
یاں لوگ ٹوٹ جاتے ہیں اک ہجر میں اثرؔ
میں ہوں کہ جی رہا ہوں کئی حادثوں کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.