اک شخص میرے خواب میں آ کر چلا گیا
اک شخص میرے خواب میں آ کر چلا گیا
کر کے مشام جاں کو معطر چلا گیا
ہیرے کی طرح اس کا مقدر چمک اٹھا
ہاتھوں میں میرے ہو کے جو پتھر چلا گیا
کیسی کشش ہے تجھ میں اے دوشیزۂ اجل
واپس نہ آیا جو ترے در پر چلا گیا
سمجھا رہا تھا میں کہ بری چیز ہے انا
دستار خوں میں ڈوب گئی سر چلا گیا
اب کس کے انتظار میں بیٹھے ہو تم شکیلؔ
جو شخص آنے والا تھا آ کر چلا گیا
بزدل تو وہ نہیں تھا مگر کیا کہوں شکیلؔ
کیا جانے کیوں وہ چھوڑ کے لشکر چلا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.