اک تماشہ ذات کا اپنی بنا کر دیکھ لو
اک تماشہ ذات کا اپنی بنا کر دیکھ لو
قصۂ غم اپنے لوگوں کو سنا کر دیکھ لو
وہ دھواں ہوگا کہ پھر بے موت مر جائیں گے لوگ
یہ چراغ عشق ہے اس کو بجھا کر دیکھ لو
اک نہ اک دن چیخ بن کر سامنے آ جائیں گی
خواہشوں کو آپ بھی اپنی دبا کر دیکھ لو
درد کے نغمات دنیا میں کوئی سنتا نہیں
تم کو خواہش ہے سنانے کی سنا کر دیکھ لو
ساری دنیا کے حسیں منظر نظر میں آئیں گے
تم کبھی بزم محبت میں تو جا کر دیکھ لو
کوششیں جتنی کرو تم بھول جانے کی مگر
بھولنا آسان ہے کیا آزما کر دیکھ لو
نقش اول ہوں کوئی حرف غلط تو ہوں نہیں
تم مٹانا چاہتے ہو تو مٹا کر دیکھ لو
دوست دشمن سب نظر آ جائیں گے نصرتؔ تمہیں
وہ جو دل میں ہے اسے ہونٹوں پے لا کر دیکھ لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.