اک طرف سر کٹانے والے لوگ
اک طرف سر کٹانے والے لوگ
اک طرف بس ترانے والے لوگ
ضبط سے ٹوٹتی رگیں میری
ضبط کو آزمانے والے لوگ
میں ترے پاؤں پڑ کے روتا ہوا
اور کچھ مسکرانے والے لوگ
راکھ ہوتے گئے الاؤ کے ساتھ
تیرا قصہ سنانے والے لوگ
ساتھ ہیں بس چراغ بجھنے تک
تیری محفل سجانے والے لوگ
آئنے کی طرح قبول کیے
خود پہ پتھر اٹھانے والے لوگ
یاد کرتا نہیں کسی کو میں
ہاں مگر یاد آنے والے لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.