اک ترے جانے سے یہ سارا مکاں خالی ہوا
اک ترے جانے سے یہ سارا مکاں خالی ہوا
چاند سے تاروں سے اپنا آسماں خالی ہوا
اب نہ دریا میں روانی اب ہواؤں میں نہ جوش
کشتیوں کے ساتھ سارا بادباں خالی ہوا
پھر خزاں نے آ کے اپنے گل کھلائے ہر طرف
پھر چمن بندی سے دست باغباں خالی ہوا
ترک جب سے کر دیا ہم نے سمندر کا سفر
کشتیوں سے پھر وہ بحر بیکراں خالی ہوا
کب زباں اپنے وظائف سے رہی ہے بے نیاز
کب دعاؤں سے یہ دست ناتواں خالی ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.