اک تو میں دوسرا اکیلا پن
اک تو میں دوسرا اکیلا پن
اور پھر رات کا اکیلا پن
راس آنے لگی ہے تنہائی
لطف دینے لگا اکیلا پن
میری ناکامیوں کا باعث ہے
یہ مری ذات کا اکیلا پن
جائزہ لے مری اداسی کا
دیکھتا جا مرا اکیلا پن
تم سمجھتے تو چارہ گر ہوتے
ایک بیمار کا اکیلا پن
دشت سے پہلی آشنائی ہے
رقص کرنے لگا اکیلا پن
ایک تو دکھ شکستہ پائی کا
اس پہ یہ راہ کا اکیلا پن
گھر کی دیوار پر نمایاں ہے
گھر کے افراد کا اکیلا پن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.