اک عمر سے دل میں ہے نہاں چاہ کسی کی
اک عمر سے دل میں ہے نہاں چاہ کسی کی
وہ دیکھتے بیٹھے ہیں ابھی راہ کسی کی
اوروں کو ستانے سے ترے ہاتھ اٹھا لے
ڈر ہے کہ نہ لگ جائے تجھے آہ کسی کی
رکھا نہ کرو دولت دنیا پہ بھروسہ
یہ گاہ تمہاری ہے تو ہے گاہ کسی کی
گرداب حوادث سے ابھرنا نہیں مشکل
لے ڈوبتی ہے ہمت کوتاہ کسی کی
ہے قہر الٰہی کا سبب کبر کسی کا
ہے وجہ تباہی ہوس جاہ کسی کی
اے ماہ منور رخ روشن ہے کسی کا
اے کاہکشاں تو ہے گزر گاہ کسی کی
مانگا ہے سلیقے سے بھی برترؔ کبھی تم نے
کہتے ہو کہ سنتا نہیں اللہ کسی کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.