اک زمانہ کے بعد رویا ہوں
اک زمانہ کے بعد رویا ہوں
زخم کھانے کے بعد رویا ہوں
اس کے جانے پہ چپ تھا میں لیکن
اس کے جانے کے بعد رویا ہوں
اپنے ہاتھوں سے آج پھر اپنا
دل دکھانے کے بعد رویا ہوں
کھو کے تیرے خیالوں میں اکثر
مسکرانے کے بعد رویا ہوں
پہلے پڑھ کر میں مسکرایا مگر
خط جلانے کے بعد رویا ہوں
آج پھر آئنے کو میں اپنا
غم سنانے کے بعد رویا ہوں
تجھ سے منسوب کر کے شعروں کو
گنگنانے کے بعد رویا ہوں
تیری یادوں کے سعدؔ شانوں پر
سر جھکانے کے بعد رویا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.