Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اک ذرا سی دل کی حسرت تم سے الفت اور تم

انجمن منصوری آرزو

اک ذرا سی دل کی حسرت تم سے الفت اور تم

انجمن منصوری آرزو

MORE BYانجمن منصوری آرزو

    اک ذرا سی دل کی حسرت تم سے الفت اور تم

    بس ہے اتنی سی ضرورت تھوڑی راحت اور تم

    مدتوں سے مختلف ہیں میری قسمت اور تم

    کیوں مقدر میں نہیں تم سے محبت اور تم

    ہو بہت مصروف تم یا ہے کوئی ناراضگی

    ساتھ میں ملتے نہیں اب تھوڑی فرصت اور تم

    تم بچھڑ کر بھی نہ مجھ سے ہو سکے پل بھر جدا

    مجھ میں باقی ہے تمہاری ہر اک عادت اور تم

    اپنے آنگن سے نہیں کچھ دوریوں سے ہی سہی

    ہے مجھے حاصل تمہارے گل کی نکہت اور تم

    ہوں بڑی مشکل میں اپنے دل مکاں کو دیکھ کر

    ساتھ کیسے رہ سکیں گے اس میں وحدت اور تم

    منحصر تم پر ہے میرے دل کی ہر اک آرزو

    ایک منت ایک جنت ایک فرحت اور تم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے