Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

الٰہی آسماں ٹوٹے کبھی شب ہائے فرقت پر

فروغ حیدرآبادی

الٰہی آسماں ٹوٹے کبھی شب ہائے فرقت پر

فروغ حیدرآبادی

MORE BYفروغ حیدرآبادی

    الٰہی آسماں ٹوٹے کبھی شب ہائے فرقت پر

    پڑے ہیں جان کے لالے مصیبت ہے مصیبت پر

    جفا کی لے کے دل ہم سے جلایا مل کے دشمن سے

    مگر دعویٔ باطل تھا ہمارا اس کی الفت پر

    سیہ بختی کا اپنی کھل گیا ہے نامۂ اعمال

    اندھیرا چھا گیا ہے دیکھنا صبح قیامت پر

    انہیں روتے ہوئے دیکھا ہے اکثر ہجر دشمن میں

    خدا کی شان ہے ہنستے تھے جو میری مصیبت پر

    مجھے وہ دیکھتے ہی نیلی پیلی آنکھیں کرتے ہیں

    مری تقدیر کا لکھا نظر آتا ہے صورت پر

    یہ کس ناکام الفت کی ہے ماتم کی سیہ پوشی

    الٰہی چھا گئی کیسی اداسی شام فرقت پر

    بہانہ ہے ہماری جان لینے کے لئے یہ بھی

    کسی کا وعدۂ دیدار اور وہ بھی قیامت پر

    مری طرح سے آوارہ ہے یہ بھی کوہ او صحرا میں

    جمایا رنگ اپنا بخت برگشتہ نے قسمت پر

    مجھے اب آنکھ بھر کر تم سے بھی دیکھا نہ جائے گا

    تمہارے حسن عالم تاب کا پرتو ہے صورت پر

    کبھی ہوں گی پشیماں بھی تم اپنے ظلم بے جا سے

    تمہیں بھی رحم آئے گا کبھی بیمار فرقت پر

    بھری محفل میں برسا اور وہ بھی غیر کے آگے

    فقط اتنا کہا تھا میں مرا ہوں تیری صورت پر

    مرے سوتے کبھی اغیار کے گھر یہ نہ جائے گی

    وفاداری مری سایہ فگن ہے شام فرقت پر

    زمانے کی دو رنگی سے امنگیں مٹ گئیں ساری

    کبھی تھا ناز ہم کو بھی فروغؔ اپنی طبیعت پر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے