Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

الٰہی خیر جو شر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

آغا حجو شرف

الٰہی خیر جو شر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

آغا حجو شرف

MORE BYآغا حجو شرف

    الٰہی خیر جو شر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    تأمل اس میں اگر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    کچھ ان گھر سے نہیں کم ہمارا خانۂ دل

    جو آدمی کا گزر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    وہ جان لیتے ہیں ہم ان پہ جان دیتے ہیں

    نصیحتوں کا اثر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    مرے مٹیں گے ہم اے دل یہی جو چشمک ہے

    صفائی مد نظر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    کرے گا ناز تڑپنے میں ہم سے کیا بسمل

    کمیٔ درد جگر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    وہ تیغ زن ہیں تو ہم بھی جگر پہ روکیں گے

    جو احتیاج سپر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    وہ بے خبر ہیں جہاں سے تو ہم ہیں خود رفتہ

    زمانے کی جو خبر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    خجل ہیں گالوں سے ان کے ہمارے داغوں سے

    فروغ شمس و قمر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    تم آئنے میں یہ کس نازنیں سے کہتے تھے

    بغور دیکھ کمر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    شب مزار سے کچھ کم نہیں ہے شام فراق

    اگر اسیر سحر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    وہ گالی دیں گے تو بوسہ شرفؔ میں لے لوں گا

    لحاظ پاس اگر واں نہیں تو یاں بھی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے