علاج اس کا کہیں پر بھی نہیں ہے
علاج اس کا کہیں پر بھی نہیں ہے
محبت ہے یہ بیماری نہیں ہے
تمہارے بعد یہ جانا کہ دنیا
بری تو ہے مگر اتنی نہیں ہے
عجب سی ایک ویرانی ہے دل میں
غضب یہ ہے کہ تنہائی نہیں ہے
مجھے درکار تیرا ساتھ بھی ہے
تصور ہی ترا کافی نہیں ہے
فقط اک موم سے دل کے علاوہ
کوئی بھی مجھ میں اچھائی نہیں ہے
تمہارے بعد بھی ہم نے تمہاری
کبھی جھوٹی قسم کھائی نہیں ہے
مرے جیسوں کا اقراؔ کیا سویرا
اجالا ہے تو بینائی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.