الزام بے سبب نہ کسی پر دھرا کریں
الزام بے سبب نہ کسی پر دھرا کریں
تحقیق اپنے طور پہ بھی کر لیا کریں
خود ہی غبار راہ دکھائیں گے راستہ
پیدا تو آپ دل میں ذرا حوصلہ کریں
رخسار و لب کی بات بہت ہو چکی ہے اب
حالات حاضرہ پہ کوئی تبصرہ کریں
یہ بات دوستوں کو بھی گزرے گی ناگوار
اظہار دشمنی نہ کبھی برملا کریں
ٹل جاتی ہیں مصیبتیں اس کار خیر سے
محتاجوں بے نواؤں کو صدقہ دیا کریں
نفرت کی تیرگی کو مٹانے کے واسطے
ہر چار سمت پیار کا روشن دیا کریں
دل میں نہ ہو خلوص تو بے سود ہے میاں
دن رات آپ لاکھ عبادت کیا کریں
شاداںؔ قدم قدم پہ یہ دیتی رہی فریب
ہم زندگی کے ساتھ کہاں تک وفا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.