عنایت آپ کی کچھ کم نہیں ہے
عنایت آپ کی کچھ کم نہیں ہے
اسیر غم ہوں لیکن غم نہیں ہے
میں بھولوں بھی تجھے تو کیسے بھولوں
تصور بھی ترا مبہم نہیں ہے
بپا ہے شور ماتم میرے دل میں
بظاہر آنکھ میری نم نہیں ہے
خرد کی وسعتیں ہیں لا مکاں تک
جنوں کی سلطنت بھی کم نہیں ہے
چھلک بھی سکتا ہے ہاتھوں میں آ کر
یہ جام مے ہے جام جم نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.