Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

انہیں فکروں میں گزری عمر راحت کیسی ہوتی ہے

محمد عمر

انہیں فکروں میں گزری عمر راحت کیسی ہوتی ہے

محمد عمر

MORE BYمحمد عمر

    انہیں فکروں میں گزری عمر راحت کیسی ہوتی ہے

    یہی الجھن رہی ہر دم مسرت کیسی ہوتی ہے

    بتاؤں کیا کسی کو میں کہ ہجرت کیسی ہوتی ہے

    تمنا کی حریم دل سے رخصت کیسی ہوتی ہے

    ذرا تو غور کر اے دل کی فرحت کیسی ہوتی ہے

    نظر پھولوں پہ پڑتے ہی مسرت کیسی ہوتی ہے

    تلاش یار میں نکلے تو پھر تکلیف کا کیا غم

    خیال عشق کیا جانے مصیبت کیسی ہوتی ہے

    محبت کی نظر سے دیکھ لے کوئی ذرا آکر

    یہ حسرت ہے کہ آنکھوں کی زیارت کیسی ہوتی ہے

    جہاں مجبوریاں ہوں سیر کر اس باغ کی جا کر

    تجھے معلوم ہو جائے گا حسرت کیسی ہوتی ہے

    غلط ہے زاہدوں کو ناز اپنی خشک طاعت پر

    یہ پوچھ ان کے گنہ گاروں سے رحمت کیسی ہوتی ہے

    ہوئے لاکھوں بپا محشر ازل سے آج تک دل میں

    ارے واعظ تو کیا جانے قیامت کیسی ہوتی ہے

    انہیں ہم جان و دل دے کر رہے تکلیف میں دائم

    نہ جانے عیش کیا ہے اور راحت کیسی ہوتی ہے

    شکایت ہجر کی کرنے ہی کو تھے جوش الفت میں

    دل بیتاب چلایا کہ فرقت کیسی ہوتی ہے

    کوئی ہے مبتلائے غم کوئی مصروف عشرت ہے

    مگر یہ کوئی کیا سمجھے مشیت کیسی ہوتی ہے

    تری منشا سے ہیں بیمار درمان و دوا سے کیا

    ہمیں اب تک نہیں معلوم صحت کیسی ہوتی ہے

    چمن میں گل ہزاروں ہیں مگر جانے سے ہوں قاصر

    ارے توبہ یہ کیوں کہہ دوں کہ حسرت کیسی ہوتی ہے

    عمرؔ جو دید کے طالب ہیں وہ آئیں تو محشر میں

    سر محفل یہ دیکھیں گے کہ عظمت کیسی ہوتی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے