انہیں زمینی خداؤں کے زیر دست ہوں میں
انہیں زمینی خداؤں کے زیر دست ہوں میں
میں جانتا ہی نہیں تھا کہ کتنا پست ہوں میں
پئے شراب بھلا شیخ سے الجھنا کیا
خدا پرست ہے وہ اور بتاں پرست ہوں میں
کسی کی مست نگاہوں سے مست رہتا ہوں
زمانہ مجھ کو سمجھتا ہے بادہ مست ہوں میں
جہان بھر کے غموں کا ٹھکانہ رکھتا ہوں
کشادہ دل ہے مرا گرچہ تنگ دست ہوں میں
میں اپنے ہاتھوں میں سر اپنا لے کے پھرتا ہوں
کہ سرکشوں کے قبیلے کا سر پرست ہوں میں
کہ مجھ کو یوں تو کوئی بھی ہرا نہیں سکتا
پر اہل دل کے لیے قابل شکست ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.