انقلاب آ گیا دیکھیے
انقلاب آ گیا دیکھیے
بن گئے بت خدا دیکھیے
غم کے ماروں سے کیا واسطہ
آپ بس آئنہ دیکھیے
میں نے کھائے ہمیشہ فریب
میرا ذوق وفا دیکھیے
آپ کی لاج رکھے خدا
آپ ہیں ناخدا دیکھیے
ہم سے سب بد ظن و بد گماں
ان کے سب ہم نوا دیکھیے
دل تو حاضر ہے لیکن حضور
آپ ہیں خود نما دیکھیے
شیخ جی ہے یہ شہر بتاں
پہلے آب و ہوا دیکھیے
ان کی نظریں ہیں بدلی ہوئیں
کیا دکھائے خدا دیکھیے
ظلم انجمؔ وہ کرتے رہے
میں بھی ہنستا رہا دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.